گوادر میں گنز کے ساحل کے قریب ڈولفن کا مردہ بچہ دیکھا گیا

Dec 27, 2025 | 00:14:AM
گوادر میں گنز کے ساحل کے قریب ڈولفن کا مردہ بچہ دیکھا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گوادر میں گنز کے ساحل کے قریب ڈولفن کے بچے کی لاش تیرتی دیکھی گئی، ڈولفنز مردہ بچے کے قریب موجود رہیں اور اسے ساحل کی جانب دھکیلتی رہیں۔

مقامی ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ ڈولفنز بچے کی حفاظت اور مدد کی کوشش کرتی رہیں۔

ادھر گوادر کے مغربی ساحل پر مزید دو سمندری کچھوے مردہ حالت میں ملے ہیں۔ 

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عبدالرحیم کے مطابق رواں ماہ بلوچستان کے ساحلوں سے پانچ سمندری کچھوے مردہ حالت میں مل چکے ہیں۔
 
 
 
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - بلوچستان
ٹیگز: