صادق آباد: ضلعی صدر پی ٹی آئی کے تجویز و تائید کنندگان گرفتار

Dec 27, 2023 | 23:37:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرحان اقبال) صادق آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضلعی صدر رئیس محبوب احمد کے تجویز و تائید کنندگان کو گرفتار کرلیا۔

صادق آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی ضلعی صدر رئیں محبوب احمد کے  تجویز و تائید کنندگان میں فیض احمد، نیاز احمد، ارشاد احمد، سیفل اور سعید شامل ہیں، پانچوں افراد اسسٹنٹ کمشنر کے آفس سے کاغذات نامزدگی کی سکرونٹی کروا کر نکلے تھے کہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کو بڑا جھٹکا, الیکشن کمیشن نے رات گئے بُری خبر سنا دی

دوسری جانب سردار رئیس محبوب احمد کا کہنا ہے کہ ہمیں الیکشن لڑنے سے روکا جا رہا  ہے، پولیس نے ناجائز مقدمہ درج کیا، گھر پر بھی چھاپہ مارا، ریٹرننگ آفیسر کو واقع سے آگاہ کر دیا، کوئی ایکشن نہیں ہوا، چیف جسٹس آف سپریم کورٹ واقعہ کا نوٹس لیں۔

واضح رہے کہ رئیس محبوب احمد قومی حلقہ 173 صادق آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔