شاہد آفریدی کے دلیرانہ فیصلے پر ڈاکٹر نعمان نیاز بھی تعریف پر مجبور ہو گئے 

Dec 27, 2022 | 22:04:PM
چیف سلیکٹر شاہد آفریدی، پسماندہ علاقوں، کھلاڑیوں، ٹیسٹ سکواڈ، دلیرانہ فیصلے، ڈاکٹر نعمان نیاز، تعریف، مجبور،
کیپشن: ڈاکٹر نعمان نیاز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کے پسماندہ علاقوں کے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرنے کے دلیرانہ فیصلے پر ڈاکٹر نعمان نیاز بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے اور شاہد آفریدی کے اس فیصلے کو متاثر کن قراردیدیا۔
ڈاکٹر نعمان نیاز نے شاہد آفریدی کے انٹرویوکو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ بہت متاثر کن، سلیکشن کمیٹی کا یہ اقدام روایتی انداز سے بالکل ہٹ کر ہے جس کی تعریف کی جانی چاہئے، بہت خوب شاہد آفریدی، اپنے کوششیں جاری رکھو۔


یاد رہے کہ شاہد آفریدی کا کہناہے کہ سلیکشن کمیٹی ہمیشہ مستقبل کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتی ہے، انڈر19 ہمارا مستقبل ہے ،محمد ذیشان،باسط علی، عرفات منہاس یہ وہ بچے ہیں جنہوں نے ٹاپ پرفارمنس دی،ہماری سلیکشن ٹیم کی خواہش ہے کہ یہ بچے پاکستانی ٹیم کے ہیروز کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں تاکہ ان کی اچھی گرومنگ ہو سکے۔
چیئرمین سلیکشن کمیٹی نے کہاکہ ان بچوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ پریشر میں کھلاڑی کیا کرتے ہیں ان کی ٹریننگ کیا ہوتی ہے اس سے ان کو بہت فائدہ ہوگا،شاہد آفریدی کاکہناتھا کہ لانگ ٹرم پلان کیلئے بچوں کی ابھی سے گرومنگ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہی ہمارا مستقبل ہیں ،یہی سلیکشن کمیٹی کا مقصد ہے ۔
ان کاکہناتھا کہ جس کرسی پر سلیکشن کمیٹی بیٹھی ہے ہمارے ملک میں بہت زیادہ ٹیلنٹ آتا ہے اور اسی طرح ضائع بھی ہوجاتا ہے اس کی بڑی وجہ میرٹ پر فیصلے نہ ہونا ہے ،میں اپنی سلیکشن کمیٹی سے امید کرتا ہوں کہ ہم اس ٹیلنٹ کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔