لاہور کی تاریخی میڈیکل یونیورسٹی میں شادی کا فوٹو شوٹ، انتظامیہ کا نوٹس

Dec 27, 2022 | 16:04:PM
لاہور کی تاریخی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں شادی کے فوٹو شوٹ پر یونیورسٹی کی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا۔ میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں شادی کے فوٹو شوٹ پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے
کیپشن: کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور کی تاریخی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں شادی کے فوٹو شوٹ پر یونیورسٹی کی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا۔ میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں شادی کے فوٹو شوٹ پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی عمارت کے مختلف حصوں میں شادی کا فوٹو شوٹ کیا گیا، شادی شدہ جوڑا اور فوٹو گرافر کی ٹیم یونیورسٹی بند ہونے کے بعد وہاں پہنچی۔

دوسری جانب ترجمان کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں فوٹو شوٹ کے واقعے پر نوٹس لے لیا گیا ہے اور ابتدائی انکوائری میں انتظامیہ نے یونیورسٹی کے تین ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا، معطل ہونے والوں میں سیکیورٹی سپروائزر صدا حسین، سیکیورٹی گارڈ تنویر اور ڈرائیور آصف شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ  سے کسی قسم کی اجازت نہیں لی گئی، واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی نکلوائی جا رہی ہے، ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔