پی ڈی ایم پاپا ڈیڈی موومنٹ ،عمران این آر او نہیں دینگے، علی زیدی

Dec 27, 2020 | 18:22:PM
پی ڈی ایم پاپا ڈیڈی موومنٹ ،عمران این آر او نہیں دینگے، علی زیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ پی ڈی ایم پاپا ڈیڈی موومنٹ ہے، دونوں اپنے باپ کی بگڑی ہوئی اولاد ہے، عمران خان نے این آر او نہیں دینا۔
وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز بندوق لے کر مچھلی پکڑنے گئی ہے، خدا کو مانو! مریم کو سیریس نہ لیں،یہ چور ہیں استعفیٰ نہیں دیں گے، نواز لیگ کے دونوں ممبران استعفیٰ سے انکار کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پچھلے 15 سالوں سے سندھ کی پلان کر کے تباہی کی گئی ہے، یہاں پر تعلیم، صحت و دیگر اداروں کی تباہی کی گئی، سب سے بڑی ذہنوں کی تباہی کی گئی،ان کاکہناتھاکہ پاکستان کیلئے سندھ سے پہلی قرارداد پاس کی گئی، سندھ کی ٹوپی، اجرک لال ہے تو یہاں قلندر بھی لال ہے، برسی پر جلسہ نہیں قرآن خوانی ہوتی ہے،علی حیدرزیدی نے کہاکہ بریگیڈیئر جان جیکب کے نام سے جیکب آباد کا نام ہے، وہاں پر جان جیکب نے ریلوے سٹیشن بنایا تھا۔