پیسے کیوں مانگے؟ پولیس اہلکاروں کا ہوٹل مالک پر تشدد

Dec 27, 2020 | 11:45:AM
پیسے کیوں مانگے؟ پولیس اہلکاروں کا ہوٹل مالک پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کھانا کے پیسے کیوں مانگے؟؟ڈہرکی میں پولیس سے کھانے کے پیسے مانگنا جرم بن گیا۔پولیس نے ہوٹل مالک کی درگت بنا ڈالی۔تھانے لاکر تھپڑوں کی بارش کر دی۔تشدد کے بعد چار گھنٹے تک سخت سردی میں باہربٹھائے رکھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈہرکی میں پولیس اہلکار رات دیر گئے ہوٹل پر کھانا کھانے گئے۔ بل مانگا تو نالاں ہو گئے۔پولیسایٹ اینڈ میٹ ہوٹل کے مالک کو پکڑ کر تھانے لے آئی اور تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے ایسے رویے سے لوگوں کو انصاف ملنے کی امید رکھنے کی بجائے مایوسی چھانے لگی ہے۔ہوٹل مالک نے ایس ایس پی گھوٹکی سے اہلکاروں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔