پاکستانی ائیر چیف سے ایتھوپین ہم منصب کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احمد منصور )ایتھوپین فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل یلما مرداسا کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی جس کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور فضائی تعاون پر بھی بات کی ۔
ایتھوپین فضائیہ کے کمانڈر کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ،ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا , پاکستان نے ایتھوپین فضائیہ کی استعداد بڑھانے اور جدید تربیت میں بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرا ئی۔
ایتھوپین فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور دفاعی صلاحیتوں کو سراہا،لیفٹیننٹ جنرل یلما مرداسا نے پاک فضائیہ کے عسکری تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کی خواہش کا اظہار کیا،ایئر چیف کا کہنا تھا پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
ایتھوپین فضائیہ کے سربراہ کو نیشنل آئی ایس آر اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر اور سائبر کمانڈ کا دورہ کرایا گیا، ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی تکنیکی ترقی اور جدید عسکری صلاحیتوں کو سراہا، دورہ دونوں ممالک کے مابین عسکری شراکت داری اور تعاون کے فروغ کی علامت قرار دیا گیا۔