جماعت اسلامی نے ارکان اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کی مخالفت کر دی

Aug 27, 2025 | 19:39:PM
جماعت اسلامی نے ارکان اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کی مخالفت کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے سندھ اسمبلی کے ارکان کی تنخواہیں بڑھانے کی مخالفت کر دی ہے۔

جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے سندھ اسمبلی کے ارکان کی تنخواہیں بڑھانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی حالات ایسے نہیں کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے،رکن جماعت اسلامی نے پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں تنخواہیں بڑھانے کی مخالفت کی اور کہا کہ ارکان نے کہا مہنگائی بڑھ گئی ہے اس لیے تنخواہ بڑھائی جائے،مہنگائی صرف ارکان اسمبلی کیلیے نہیں، عام آدمی زیادہ پریشان ہے۔

محمد فاروق نے کہا کہ جن کے ووٹوں سے ہم اسمبلی پہنچے ہیں، ان کی تنخواہ صرف 10 فیصد بڑھیں جب کہ ممبران کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور الاؤنسز سمیت ایک رکن سندھ اسمبلی کی تنخواہ 4 لاکھ 30 ہزار روپے کر دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ دیگر تمام جماعتوں کے ارکان نے تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا اور اس کی منظوری دی۔ معاشی حالات ایسے نہیں کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے اور تنخواہوں میں اضافے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ آج  سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی صدارت میں اجلاس ہوا تھا جس میں اراکین کی تنخواہوں میں3 لاکھ روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں 65 سالہ بزرگ سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق، لاش برآمد