ٹورنٹو سے لاہور آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز میں فنی خرابی،7 گھنٹے تاخیر کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ٹورنٹو سے لاہور آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 790 میں فنی خرابی ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پرواز جب لاہور کے لیے اڑان بھرنے لگی تو طیارے میں فنی خرابی ہوئی۔
طیارے کے موسمی ریڈار سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، کپتان طیارے کو واپس رن وے سے بورڈنگ برج لے آیا۔
یہ بھی پڑھیں:تکنیکی اور آپریشنل مسائل کے باعث 5 پروازیں منسوخ
ذرائع نے کہا کہ انجینئرز نے طیارے کو چیک کیا تو اس کے ریڈار سسٹم میں خرابی تھی، جس کے باعث پرواز 7 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔