پی ٹی آئی میں پھوٹ، قائمہ کمیٹیوں سے استعفے کے حوالے سے اختلافات کھل کر سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، پارلیمانی پارٹی نے سیاسی کمیٹی کے فیصلوں پر اعتراضات اٹھا دیئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این ایز نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کے فیصلے غیر پارلیمانی اور سیاسی حالات کے منفی ہیں۔ اراکین قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ سیاسی کمیٹی میں غیر منتخب اور نمائندوں کی وجہ سے پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی کمیٹی کے ممبرز عمران خان کو غلط خبریں پہنچا رہے ہیں، کچھ روز پہلے سیاسی کمیٹی نے تمام اراکین قومی اسمبلی سے استعفوں کا مطالبہ کیا تھا لیکن ہم نے اُن کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا تھا اب کہا جا رہا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دو ۔
ایم ایم ایز نے کہا کہ سیاسی کمیٹی والوں نے اس حوالے سے ہم سے کوئی مشورہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ پارلیمانی کمیٹی میٹنگ میں سیاسی کمیٹی کے غیر پارلیمانی فیصلوں پر بات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ کا 1997 سے پہلے کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف
واضح رہے کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد بانی کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ خان صاحب نے پارٹی ارکان کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ملاقات میں بھائی نے میرے بچوں کے حوالے سے پوچھا کہ کیا انہیں بھی جیل میں ڈالا گیا ہے؟۔