آئی فون 17 سیریز کب لانچ ہوگی؟ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

Aug 27, 2025 | 14:56:PM
آئی فون 17 سیریز کب لانچ ہوگی؟ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئی فون 17 سیریز کی تاریخ رونمائی کااعلان کردیاگیا۔
آئی فون 17 سیریز کے ساتھ ایپل واچ سیریز 11 اور ائیر پوڈز پرو 3 کو بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے،یہ ایونٹ ایپل کے ہیڈ آفس ایپل پارک میں ہوگا جو ریاست کیلیفورنیا میں واقع ہے۔
آئی فون 17 سیریز کی لگ بھگ تمام تر تفصیلات سامنے آچکی ہیں،اس سیریز کی ایک خاص بات نیا آئی فون 17 ائیر ہوگاجواس کمپنی کا سب سے پتلا سمارٹ فون ہوگا جو آئی فون 16 پلس کی جگہ لے گا،اس فون کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہوگا جو ممکنہ طور پر 48 میگا پکسل ہوگا،آئی فون 17 پرو ماڈلز کے بیک پر کیمرا ڈیزائن کو نمایاں حد تک تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ 2020 میں آئی فون 11 متعارف کرائے جانے کے بعد سے ایپل سمارٹ فونز کے کیمرا ڈیزائن میں کوئی خاص تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی،آئی فون پرو ماڈلز میں بیک پر اسکوائر کیمرا سیٹ اپ کو ختم کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ نیا ڈیزائن اپنایا جائے گا،اسی طرح فرنٹ کیمرے کے ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن میں بھی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں گی ،زیادہ فاسٹ میگ سیف چارجنگ اور اے 19 چپس بھی فونز کا حصہ بنائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کیخلاف مقدمہ درج، وجہ بھی سامنے آگئی
آئی فون 17 پرو میکس میں پہلے سے زیادہ بڑی بیٹری دی جائے گی جبکہ سٹینڈرڈ آئی فون 17 کا ڈسپلے ریفریش ریٹ پہلے سے زیادہ بہتر ہوگا،چاروں فونز کے اندر آئی او ایس 26 آپریٹنگ سسٹم  دیا جائے گا جس میں لیکوئیڈ گلاس انٹرفیس موجود ہوگا۔