اقوام متحدہ کا پاکستان کیلئے 6 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان

Aug 27, 2025 | 09:28:AM
اقوام متحدہ کا پاکستان کیلئے 6 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے 6 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کر دیا ۔
اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق یہ ابتدائی رقم متاثرہ افراد کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جاری کی گئی ہے۔
ترجمان اقوام متحدہ نے مزید کہاہے کہ امدادی کارروائیوں کی قیادت پاکستانی حکام کررہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ اورمقامی شراکت دار تعاون فراہم کررہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد آج سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریگا تاکہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،پنجاب کے 7 اضلاع میں فوج طلب
اقوام متحدہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کومشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اورمزید امداد بھی حالات کے مطابق فراہم کی جائے گی۔