راکھی ساونت نے مدینہ منورہ سے اپنی ویڈیو شیئر کردی

Aug 27, 2023 | 09:40:AM
 بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے مدینہ منورہ سے اپنی پہلی ویڈیوشیئر کردی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے مدینہ منورہ سے اپنی پہلی ویڈیوشیئر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت کی گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جا رہی ہیں۔اب راکھی نے ایک اور ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں مسجد نبوی ﷺ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

راکھی کی جانب سے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں مسجد نبویﷺ کے دروازے سے لپٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ راکھی کی اس ویڈیو پر لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پولیس اسٹیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران راکھی عمرے کا بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی تھیں۔راکھی نے بتایا تھا کہ وہ اپنی بھابھی کے ساتھ عمرے پر جارہی ہیں لیکن ان کے شوہر عادل خان درانی اور ان کی دوست مل کر انہیں ٹارچر کررہے ہیں۔اس ویڈیو میں راکھی نے اپنی دوست اور شوہر عادل درانی پر اکاؤنٹ ہیک کرنے کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔

مزید پڑھیں:  ٹیسٹ کسی کا ہوا نہیں, کروڑوں روپے کا بل بن گیا،بڑا سکینڈل