سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پنجاب حکومت متحرک ہے:عمر سرفراز چیمہ

Aug 27, 2022 | 16:08:PM
 سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پنجاب حکومت متحرک ہے:عمر سرفراز چیمہ
کیپشن: عمر سر فراز چیمہ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے پنجاب حکومت متحرک ہے، امپورٹڈ حکمران چوری کو بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمر سرفراز چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی عوام اورمخیرحضرات سیلاب سے متاثرین افراد  کیلئے وزیراعلیٰ فلڈریلیف میں فنڈزجمع کرائیں تاکہ سیلاب زدگان کی مدد کی جا سکے، عمران خان خود سیلاب زدگان کی امداد کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے آخری گھرانے کی بحالی تک متحرک رہے گی،عمر  سرفراز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ نااہل لوگوں کے ٹولے کے پاس سوائے این آراولینے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے، 13 جماعتوں کا یہ ٹولہ صرف اپنی چوری بچانے کیلئے اکٹھا ہوا ہے۔

ضمنی الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا 17 جولائی کو بھی امپورٹڈ حکومت کو عوام کی طرف سے منہ کی کھانی پڑی اور کراچی میں بھی تمام جماعتیں ایک طرف ہیں جبکہ دوسری طرف تمام جماعتوں کا جتھہ ایک طرف تھا،سیاسی میدان میں یہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، ان لوگوں نے ایک مشہور لیڈر کے خلاف جعلی مقدمات درج کیے ہیں، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے جبکہ انکی ایک جماعت کا قائد بیرون ملک بھاگا ہوا ہے۔عمر سرفراز نے سندھ حکومت کو  بھی  تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین مدد کیلئے پکار رہے ہیں اور بلاول بھٹو بیرون ملک دورے پر تھے۔