ریلیز سے قبل ہی دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا بڑا اعزاز

Aug 27, 2022 | 15:34:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ریلیز سے قبل ہی دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ریکارڈ توڑدیے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) لاشاری فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ریلیز ہونےسے قبل ہی مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر 29 کروڑ بار سرچ کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ ٹک ٹاک ایپ پر لاکھوں لوگوں نے مولا جٹ کے خصوصی فلٹرز کا استعمال بھی کیا ہے۔  

واضع رہے کہ بلال لاشاری کا نام پاکستان فلم انڈسٹری کے کامیاب ہدایتکاروں میں سے ایک ہے۔ بلال لشاری  فلم ‘وار’ میں  بھی ہدایت کاری کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں اوردی لیجنڈ آف مولا جٹ  ان کی ہدایت کاری میں بننے والی دوسری فلم ہوگی۔ اس فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت ہیں۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو پاکستان اور باہر ملک اکٹھی ریلیز کی جائے گی۔