سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی: پرویز الٰہی

Aug 27, 2022 | 11:59:AM
سیلاب متاثرین, پرویز الٰہی,وزیراعلیٰ پنجاب , مخیّر حضرات ,اسد عمر , تحریک انصاف , فلڈ ریلیف فنڈ
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے فلڈ ریلیف فنڈ قائم کرتے ہوئے مخیّر حضرات سے تعاون کی اپیل کردی ۔

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ تونسہ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں لوگ بے گھر ہوگئے، فصلیں اور املاک تباہ ہوگئیں، متاثرین کیلئے تمام وسائل حاضر ہیں،سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ملاقات کی، اس موقع پر امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 خیال رہے کہ بارشوں سے تباہ حال علاقوں میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے ’’وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ‘‘ بھی قائم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بادل جم کر برسیں گے،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی