ملائکہ اڑورہ اور ارجن کپور کی نئی ڈانس وٰیڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Aug 27, 2022 | 11:04:AM
فائل فوٹو
کیپشن: ملائکہ اڑورہ اور ارجن کپور کی رقص کی ویڈیو
سورس: instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ میں ان دنوں اداکارہ ملائکہ اڑورہ اور اداکار ارجن کپور اپنے رشتے کو لے کر کافی سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایک ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ویڈیو میں دونوں چھیا چھیا گانے  پر رقص کر رہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق  اداکار جوڑا  کنال رنوال کی شسادی کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھے گئے جہاں دونوں نے ملائکہ اڑوارہ کے مشہور گانے چھیا چھیا پر ایک ساتھ رقص کیا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

 ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اسے کافی پسند کیا اور اپنی رائے کا اظہار اپنے تبصروں سے کیا۔

 ایک صارف نے لکھا کہ’’یہ  دونوں ایک ساتھ ہیں اور خوش ہیں‘‘۔

اسی طرح ایک صارف نے لکھا کہ ’’ دونوں ایک ساتھ خوش ہیں‘‘۔

ایک صارف  دونوں کی تعریف کرتے ہو ئے لکھتی ہیں کہ ’’ یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں‘‘۔

یاد رہے کہ اداکارہ ملائکہ اڑوارہ سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ہے ان دونوں کے درمیان اب علیحدگی ہو چکی ہے جس کے بعد اداکارہ بالی ووڈ کے مشہور ڈرائیکٹر اور ادکارہ سری دیوی کے بیٹے اداکار ارجن کپور کے سساتھ رشتے میں ہیں دونوں نے اپنے رشتے کی تصدیق سوشل میڈیا پر سب کے سامنے بھی کر دی ہے اور جلد ہی دونوں شادی کے بندھن میں بھی بندھنے والے ہیں۔