وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

Apr 27, 2026 | 23:07:PM
وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
کیپشن: تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد احسن علی منگی کو تبدیل کر کے انہیں سپیشل سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ گلگت بلتستان حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے مشتاق احمد کو تبدیل کر کے ان کی خدمات ایک سال کیلئے لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے سپرد کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں او ایس ڈی عبدالجبار کو  جوائنٹ سیکرٹری قانون و انصاف ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے پیش کردہ شرائط  پر امریکا کا جواب آ گیا