لاہور ہائیکورٹ نے سول جج کو نااہل قراردیتے ہوئے2 درجے تنزلی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف ) لاہور ہائی کورٹ نے جج کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے بڑی سزا کا اعلان کر دیا ،سول جج پر مس کنڈیکٹ اور نااہلی کے الزامات پرسول جج کو بڑی سزا، دو سال کیلئے دو درجے تنزلی کر دی گئی۔
سول جج ملک اللہ دتہ انجم کو محکمانہ سزا سنا دی گئی، دو سال کیلئے پے سکیل میں دو درجے کم کر دیے گئے،جج نااہلی اور مس کنڈیکٹ کا مرتکب قراردیا گیا ہے،انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر سزاسنا ئی گئی ۔
عدالتی کارروائی کے دوران بڑی محکمانہ سزا عائد کرتے ہوئے معمولی جرمانے کی سفارش مسترد کردی، چیف جسٹس و انتظامی کمیٹی کے ججز نےذاتی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے جج کو قصوروار قراردیا ہے، اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق سول جج سید فیضان رسول نااہلی کے مرتکب قرار پائے، جج پر بدتمیزی کے الزامات بھی ثابت ہوئے ہیں ، انکوائری رپورٹ میں الزامات کی تصدیق کی گئی ہے، دو سال کیلئے دو انکریمنٹس روکنے کی سزا کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔
انکوائری آفیسر نے معمولی جرمانہ تجویز کیا تھا، چیف جسٹس اور انتظامی کمیٹی کے ججز نے سزا کی منظوری دے دی،ملزم جج کو صفائی کا موقع فراہم کیا گیا،وضاحت پر غور کے بعد سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا گیا ہے، لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو نکالنے کا حکم