ایف پی سی سی آئی نے شرح سود میں اضافےکو توقعات سے برعکس قراردیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )ایف پی سی سی آئی نے شرح سود میں اضافےکو توقعات سے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو جنگی حالات میں سپورٹ کرنا چاہئے تھی ۔
ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ شرح سود میں ایک فیصد اضافے کا فیصلہ توقعات کے برعکس ہے ، بزنس کمیونٹی نے شرح سود 10.50 فیصد پر ہی برقرار رکھنے کی توقع کی تھی ۔
انھوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے پہلے ہی پیداواری لاگت بڑھ چکی ہے ،شرح سود بڑھنے سے ایکسپورٹرز کی لاگت مزید بڑھ جاتی ہے ،حکومت کو یہ سوچنا چاہئے کہ جنگی حالات میں سپورٹ کرنے چاہئے تھی ۔
ثاقب فیاض مگوں نے بتایا کہ اگر امریکہ ایران کے مذاکرات ہوگئے تو خام تیل کی قیمت گر جائے گی ،حکومت کو تھوڑا سے صبر کرلینا چاہئے تھا کہ صورتحال جلد بدل سکتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو نکالنے کا حکم