اوپن اور انٹر مارکیٹ میں امریکی ڈالرسستا ہوگیا

Apr 27, 2026 | 19:24:PM
اوپن اور انٹر مارکیٹ میں امریکی ڈالرسستا ہوگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 12 پیسے سستاہوکر 280.09 روپے کا ہوگیا ، اوپن مارکیٹ میں یورو 51 پیسے اضافے سے 330.26 روپے کا ہوگیا جبکہ برطانوی پاونڈ 72 پیسے مہنگاہوکر 381.25 روپے کا ہوگیا ۔

اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 12 پیسے مہنگاہوکر 76.88  روپے جبکہ سعودی ریال 13 پیسے مہنگاہوکر 75.08 روپے کا ہوگیا ہے۔

جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 278.85 روپے سے کم ہوکر 278.82 روپے پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو نکالنے کا حکم