ملتان میں بارش،موسم خوشگوار ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سلمان ضمیر)ملتان میں کالی گھٹاؤں نے آسمان کو ڈھانپ لیا، بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ، گرمی کی شدت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔
بارش کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ن لیگ میں سوگ،اہم رہنما امن دشمنوں کا نشانہ بن گئے
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ۔