پی ایس ایل 10؛پی سی بی نے2میچز کا شیڈول تبدیل کر دیا

Apr 27, 2025 | 23:25:PM
پی ایس ایل 10؛پی سی بی نے2میچز کا شیڈول تبدیل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روینہ علی)پاکستان کرکٹ بورڈنے پی ایس ایل 10کے دو میچز کا شیڈول تبدیل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز کا میچ اب لاہور میں ہوگا،میچ ملتان کے بجائے قذافی سٹیڈیم لاہور میں یکم مئی کو سہ پہر 3 بجے میچ ہوگا، قذافی سٹیڈیم یکم مئی کو ڈبل ہیڈر کی میزبانی کرے گا،لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ اپنے وقت پر رات 8 بجے ہوگا۔

جبکہ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ 10 مئی سے 11 مئی منتقل ہو گیا، ملتان میں11 مئی کو رات 8 بجے میچ کھیلا جائے گا، فیصلہ آپریشنل سہولت اور شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر کیا گیا۔

 یکم مئی کے ملتان میچ کے آن لائن خریدے گئے ٹکٹ خودکار طور پر ریفنڈ ہوں گے، فزیکل ٹکٹ رکھنے والے افراد ٹکٹ کی واپسی ٹی سی ایس سینٹرز سے کریں، شام کے میچ کا ٹکٹ لاہور کے ڈبل ہیڈر کیلئے کارآمد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:جاپان نے 71 ممالک کو ویزا فری انٹری دیدی،پاکستانی شہری مستفید ہو سکیں گے یا نہیں؟جانیے