کراچی میں لیتھوانین قونصلیٹ کی افتتاحی تقریب

Apr 27, 2025 | 22:44:PM
کراچی میں لیتھوانین قونصلیٹ کی افتتاحی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہر قائد میں نئے قونصل خانے کا اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیتھوانین قونصلیٹ کے افتتاح کی پروقار تقریب ہوئی،تقریب کا دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے آغاز ہوا ،لیتھوانیا کے سفیر ریکارڈاس ڈیگائٹس اور نئے تعینات عزازی قونصل جنرل عبدلغنی دادا بھائے نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا،وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزازی قونصل جنرل عبدلغنی دادا بھائے نے کہاکہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اپنی مہارت اور وژن کو بروئے کار لائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نئے قونصل خانے کے افتتاح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تجارتی تبادلے سے دونوں ممالک کو استفادہ ہوگا۔

گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ  اقتصادی تعاون اور باہمی تعلقات کے ذریعے ہم ترقی، اختراع اور تعاون کے لیے نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔

عبدالقادر پٹیل، فاروق ستار، اشتیاق اور اختیار بیگ، عمان کے قونصل جنرل سمعی عبداللّٰہ الخنجری،عراق کے قونصل جنرل مہر جیجان اور ایتھوپیا کے اعزازی قونصل جنرل ابراہیم تواب سمیت اداکارہ انعم تنویر نے شرکت کی، تقریب کے اختتام پر مہمان گرامی نے نئے قونصل خانے کے افتتاح پر کیک بھی کاٹا۔

یہ بھی پڑھیں:جاپان نے 71 ممالک کو ویزا فری انٹری دیدی،پاکستانی شہری مستفید ہو سکیں گے یا نہیں؟جانیے