راولپنڈی؛تجاوزارت کیخلاف آپریشن،ریلوے کی 14کینال اراضی واگزار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)ریلوے پولیس نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران 14کینال اراضی واگزار کرا لی۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایت پرراولپنڈی ریلوے ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف بڑا ایکشن شروع ہو گیا، ڈی ایس ریلوے نور الدین داوڑ نے ریلوے کی زمین واگزار کرانے کیلئے آپریشن کا آغاز کیا،مریڑ ریلوے پل کے ساتھ واقع لکڑیوں کے بنے گھر گرا دیئے گئے۔پچھلی2 دہائیوں سے یہاں خانہ بدوشوں کی جھگیاں تھیں جو پختہ مکان بن چکےتھے۔ اینٹی انکروچمنٹ عملے نے ریلوے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن کیا۔راولپنڈی کی سول ایڈمنسٹریشن آپریشن میں ہمراہ رہی، آپریشن میں تقریباً 14 کینال اراضی خالی کرائی گئی۔
ڈی ایس ریلوے کاکہنا تھا کہ اراضی کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے،ریلوے کی زیر قبضہ تمام اراضی کوواگزار کروانے تک آپریشن جاری رہے گا۔ان کاکہناتھا کہ آپریشن قانون کی عملداری،ریلوے نظام کی بہتری اور عوامی مفاد میں کیا جا رہا ہے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہناتھا کہ ریلوے کی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو ہڑپنے نہیں دیں گے،تجاوزات کے خلاف یہ آپریشن پورے ملک میں کیے جائینگے۔
یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں شاندار کارروائی، ریکارڈ قائم کردیا