صدر ،وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا خيبر پختونخوا میں کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین 

Apr 27, 2025 | 00:25:AM
صدر ،وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا خيبر پختونخوا میں کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خيبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف 3 مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔

صدر مملکت نے کاروائیوں کے دوران 15 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا،صدر مملکت نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 2 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا،صدر مملکت نے لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری کو سراہا۔

صدر مملکت نے وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی بہادر افواج فتنۃ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کاروائیاں کررہی ہیں۔

صدر مملکت نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری  رکھنے کے عزم کا اعادہ  کرتے ہوئے کہاکہ  پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، صدر آصف علی زرداری نے شہداء کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ سکیورٹی فورسزنے15خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے بڑی کامیابی حاصل کی،15 خوارجی  دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں،بہادر سکیورٹی فورسز پر  قوم کو ناز ہے۔ 

محسن نقوی کاکہناتھا کہ شہید لانس نائیک عثمان محمد اور سپاہی عمران خان کی لازوال قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں،شہدائے وطن قوم کا سرمایہ افتخار ہیں،عظیم قربانیاں تاقیامت یاد رکھی جائیں گی،ان کاکہناتھا کہ قوم سکیورٹی فورسز  کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،پاکستان کے بہادر سپوتوں نے جانیں دے کر امن کی آبیاری کی ہے۔ 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: