فواد چوہدری جھوٹ بول رہے ہیں، اعتماد کے ووٹ میں حصہ نہیں لیا: راجہ ریاض

Apr 27, 2023 | 19:41:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) راجہ ریاض نے کہا ہے کہ فواد چوہدری جھوٹ بول رہے ہیں، ہم نے اعتماد کے ووٹ میں حصہ نہیں لیا۔

 اعتماد کے ووٹ میں منحرف اراکین کے ووٹ شمار کرنے کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی بھی حکومت کو ووٹ نہیں دیا، ہم اپنی سیٹوں پر بیٹھے رہے، میڈیا اس کا گواہ ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے فواد چوہدری اور ڈاکٹر شیریں مزاری کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ووٹ کوئی اور پورے کرتا تھا اس لئے فواد چوہدری اور شیریں مزاری گنتی اور رائے شماری میں کمزور ہیں، انہیں گنتی نہیں صرف چلاکی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر اپنا ووٹ بھی ڈالتے تو وزیراعظم شہباز شریف کے ووٹ 181 ہوتے، اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر بیٹھے ہوئے تھے وہ فواد چوہدری اور شیریں مزاری کو نظر نہیں آئے، ووٹ چوروں کی گنتی ایسی ہی ہوتی ہے، ووٹ چور ایوان سے باہر نکل کر اب درست گنتی گننے کے قابل بھی نہیں رہے، اللہ نے چاہا تو باقی عمر لوٹوں اور لوٹیوں کی گنتی گنتے ہی گزرے گی۔