عید سے پہلے خوشخبری۔ نئے کرنسی نوٹ جاری کر دیئے گئے

Apr 27, 2022 | 14:23:PM
عید سے پہلے خوشخبری۔ نئے کرنسی نوٹ جاری کر دیئے گئے
کیپشن: نئے کرنسی نوٹ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں عید سے پہلے جدید خصوصیات سے آراستہ 5 اور 10درہم کے نئے پولیمر کرنسی نوٹوں کا اجراء ہو گیا۔

 سینٹرل بینک آف یو اے ای ( سی بی یو اے ای) کی جانب سے جاری کردہ 5 اور 10درہم کی مالیت کے نئے کرنسی نوٹ پولیمر سے بنے ہیں جو روایتی سوتی کاغذ کے بینک نوٹوں کے مقابلے میں زیادہ پائیدار اور دیرپا ہیں۔ ان نئے نوٹوں کو رواں ہفتے مارکیٹ میں لایا جائے گا.

نئے 5 درہم کے نوٹ کو  موجودہ نوٹ سے مختلف ڈیزائن دیا گیا ہے تاکہ پہنچان میں آسانی ہو  جبکہ 10درہم کے نوٹ کا رنگ پرانے نوٹ کی طرح ہی برقرار رکھا گیا ہے ، اس کے فرنٹ پر شیخ زید گرینڈ مسجد کی تصویر ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے حلف پر ہائیکورٹ کا فیصلہ۔ گورنر پنجاب نے بھی بڑا قدم اٹھا لیا