راولپنڈی، جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل ،بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک سے پیشی

Sep 26, 2025 | 22:40:PM
 راولپنڈی، جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل ،بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک سے پیشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل ہوگی ،بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنگ کے ذریعے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ ،فیصل ملک و دیگر پیش ہوں گے۔بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنگ کے ذریعے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔پراسیکیوٹر ٹیم سید ظہیر شاہ ٹیم کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوں گے ۔جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طور پر 41 گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔عدالت نے کل استغاثہ کے مزید گواہان کو طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت:’’I LOVE MUHAMMAD‘‘کہنے پر 20مسلمانوں پر مقدمہ،متعدد شہروں میں مظاہرے