ابھیشیک شرما نے ایشیا کپ میں محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی

Sep 26, 2025 | 21:54:PM
ابھیشیک شرما نے ایشیا کپ میں محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما نے ایشیا کپ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

ابھیشیک شرما نے جمعہ کو ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں 31 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس اننگز کے دوران ابھیشیک شرما نے نئی تاریخ رقم کی اور وہ  ایشیا کپ کی تاریخ میں ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

بائیں ہاتھ کے اوپنر نے ایشیا کپ 2025 میں اب تک 6 اننگز میں 309 رنز سکور کیے ہیں۔ 

ابھیشیک شرما نے ایشیا کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کا ریکارڈ توڑا ہے۔


 
محمد رضوان نے  2022 کے ایشیا کپ میں 6 میچوں میں 281 رنز بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: