وزیراعظم کا پاکستان سٹاک ایکسچینج کے تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت

Sep 26, 2025 | 15:07:PM
وزیراعظم کا پاکستان سٹاک ایکسچینج کے تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک یکسچینج کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، کاروباری برادری اور حکومت کی انتھک محنت سے سٹاک ایکسچینج میں ہر دن بلندیوں کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے حکومتی پالیسیوں میں اعتماد کا مظہر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے، انشاء اللہ اب معاشی ترقی کا سفر تیزی سے جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:جامعہ کراچی نےجسٹس طارق محمود جہانگیری کا ایل ایل بی انرولمنٹ منسوخ کردیا