سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلے، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنالازمی قرار

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں محکمہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے

Sep 26, 2025 | 10:07:AM
سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلے، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنالازمی قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں محکمہ صحت سے متعلق اہم فیصلےکئے گئے جبکہ پبلک اورپرائیویٹ میڈیکل اینڈڈینٹل کالجز کیلئے ایڈمشن پالیسی منظور کی گئی۔

اجلاس میں سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار دیا گیا ،اوورسیز پاکستانیزکے بچوں کیلئے ایم ڈی کیٹ میں 10ہزار ڈالر فیس مقرر کا بھی فیصلہ کیا گیا،پرائیویٹ میڈیکل کالج لسٹ میں نام آنے پر امیدوار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ایک تہائی فیس جمع ہوگی۔

پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجزکی حتمی میرٹ لسٹ آنے کے بعد یو ایچ ایس متعلقہ کالج کو جمع شدہ ایک تہائی فیس ٹرانسفر کردے گی،داخلے کے خواہشمند طلبہ حتمی میرٹ لسٹ آنے پر متعلقہ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ہی باقی فیس جمع کرائیں گے،پرائیویٹ ہسپتالوں میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے بعد لازمی سروس کی باہمی تجویز پر اتفاق کیا گیا ،سپیشلسٹ کی مانگ کے مطابق ٹرینی ڈاکٹر کوپرائیویٹ میڈیکل کالجز کےمتعلقہ شعبے میں سپیشلائزیشن کیلئے بھیجا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پاکپتن میں سیلاب سےگاؤں سوڈا مکمل دریابُرد، ایم 5 موٹر وے ملتان سے جھانگڑا انٹرچینج تک بند

اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ساہیوال میں پہلی کامیاب انجیو پلاسٹی پر مسرت کا اظہار کیا، انہوں نے ساہیوال کے کارڈیک مرکزمیں سرجری کے آغازکو خوش آئند قراردیا،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے میو ہسپتال کو ابلیشن سینٹر میں مریضوں کے علا ج کیلئے فول پروف اورشفاف طریقے کار وضع کرنے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کینسر کے مریضوں کو ہر صورت ریلیف دینے کی بھی ہدایت۔

پنجاب میں نئے میڈیکل کالج کی الگ بلڈنگ بنانے کے بجائے سرکاری یونیورسٹیوں میں ہی میڈیکل بلاک بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے مختلف اداروں کے بورڈ آف مینجمنٹ کی منظوری دے دی، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر ہسپتال میں غریب مریض کو روپیہ خرچ کیے بغیر علاج کی سہولت ملنی چاہیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ کینسر کے ہر مریض کا علاج ممکن بنایا جائے،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے نواز شریف میڈیکل سٹی کے جلد قیام کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔