ممبئی پولیس نےقائداعظم کےنواسےکیخلاف جعلسازی کے الزامات پرمقدمہ درج کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ممبئی پولیس نے معروف تاجر اور قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسے نسلی واڈیا اور ان کے اہلخانہ کے خلاف جعلسازی کے الزامات پر مقدمہ درج کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 81 سالہ نسلی واڈیا پر فیرانی ہوٹل نے الزام لگایا ہےکہ انہوں نے 2010 میں عدالت میں کچھ جعلی دستاویزات جمع کرائی تھیں۔
نسلی واڈیا، ہوٹل اور ایک بلڈر میں 30 سال پہلے ایک پلاٹ پر تعمیرات کا معاہدہ ہوا تھا، نسلی واڈیا کو 12 فیصد منافع ملنا تھا، معاہدے کی پاسداری نہ کرنے پر نسلی واڈیا کا ہوٹل اور بلڈر کے خلاف مقدمہ سپریم کورٹ تک چلا۔
اب 2025 میں ہوٹل کے نمائندے منہدرا نے نسلی واڈیا پر 2010 میں جعلی دستاویزات جمع کرانے کا الزام لگادیا، جس پر مقامی عدالت نے نسلی واڈیا اور ان کے اہلخانہ میں سے7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم دے دیا۔