ارشد ندیم کو سلور میڈل جیتنے پر نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا 30 لاکھ روپے کا انعام

Sep 26, 2023 | 15:22:PM
ارشد ندیم کو سلور میڈل جیتنے پر نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا 30 لاکھ روپے کا انعام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ورلڈ ایتھلیٹک نیزہ بازی چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو 30 لاکھ روپے کا چیک دیدیا۔

نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ارشد ندیم سے ملاقات ہوئی،اس دوران  وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے ارشد ندیم کی درخواست پر میاں چنوں اسٹیڈیم کیلئے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے باوجود پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت ہر قسم کے شک و شبہے سے بالاتر ہے۔

 ملاقات کے دوران مستقبل میں اپنے اہداف سے متعلق بات کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنا میرا ہدف ہے،آئندہ بھی ملک کا نام روشن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کمال ہو گیا،ڈالر مزید سستا،روپیہ تگڑا ہو گیا