پی ٹی آئی لانگ مارچ و دھرنا، پولیس نے 7 کروڑ کے آنسو گیس کے شیل خرید لئے

Sep 26, 2022 | 18:53:PM
پاکستان تحریک انصاف، لانگ مارچ، دھرنے سے نمٹنے، اسلام آباد پولیس، تیاریاں مزید تیز
کیپشن: پی ٹی آئی لانگ مارچ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد پولیس نے تیاریاں مزید تیز کر دیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے 40ہزار آنسو گیس کے شیل منگوا لئے ،پولیس ہیڈ کوارٹر میں معمول کے مطابق پندرہ ہزار تک شیل سٹاک میں ہوتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق چالیس ہزار آنسو گیس کے شیل کی قیمت سات کروڑ روپے بنتی ہے ،آنسو گیس کے شیل کی رقم پولیس نے ایڈوانس ادا کردی ہے ، ایک آنسو گیس کی سرکاری قیمت 1750روپے مقرر ہے ۔

 ذرائع کے مطابق پندرہ ہزار جمع چالیس ہزار ملا کر آنسو گیس کی تعداد پچپن ہزار ہوجائے گی ،پولیس کو آنسو گیس کی ترسیل مرحلہ وار ہوگی ، ذرائع کے مطابق آنسو گیس شارٹ رینج (75میٹر )اور لانگ رینج (150 میٹر )منگوائے گئے ہیں ۔

 ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی آئی کے 25 مئی کے احتجاج میں ایک دن میں آٹھ ہزار آنسو گیس شیل استعمال ہوئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری زمین پر قبضہ کا الزام، جاوید لطیف اینٹی کرپشن میں طلب