ڈالر پر ڈار کا خوف طاری،اوندھے منہ گرگیا

Sep 26, 2022 | 11:14:AM
اسحاق ڈار, ڈالر, انٹر بینک, برطانوی وزیر خزانہ, 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)اسحاق ڈار کی آمد سے قبل ہی ڈالر کانپنے لگا،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ، ڈالر 3روپے 65 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 239روپے65پیسے سے کم ہو کر 236روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا ,ایک ہی دن میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6روپے90 پیسے  سستا ہوگیا .

 جنرل سیکرٹری ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 244.40روپے سے گر کر0237.50روپے  کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 6.05روپے سستا ہوکر 231.30روپے تک گر گیا 

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 13.15روپے سستا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 270.35روپے سے گھٹ کر 257.50روہے تک گرگیا،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 2.05روپے سستا ہوکر 64.50روپے میں ملنے  لگا ہے ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 2.10روپے سستا ہوکر 62.80روپے تک گرگیا۔

 Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/wPPD2zZ6OQ pic.twitter.com/Io9sAuRXZL

 خیال رہے برطانوی پائونڈ کو نظر لگ گئی ،کساد بازاری کے خدشات دن بدن بڑھنے لگے،  ایشائی منڈیوں میں ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کم ترین سطح پرآگیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک برطانوی پاؤنڈ 1.03 ڈالرکا ہوگیا ہے۔نئے برطانوی وزیر خزانہ کواسی کوارٹینگ  کی جانب سےٹیکسوں میں کمی، کارپوریشن ٹیکس اور اسٹمپ ڈیوٹی میں کمی کے اعلان پر برطانیہ میں کساد بازاری کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے۔

ضرور پڑھیں : برطانوی پائونڈ بے وقعت ،کم ترین سطح پر آگیا

 یاد رہے دو روز قبل  پاکستانی روپیہ  اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 6.05 روپے کمی سے 270.65 روپے کا ہوگیا تھا ،اسی طرح امارتی درہم 10 پیسے کمی سے 66.55 روپے کا ہوگیا  تھا ،سعودی ریال 10 پیسے کم ہوکر 64.90 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

  واضح رہے کہ آئی ایم ایف قرض کی منظوری کے وقت ڈالر 220 روپے پر فروخت ہو رہا تھا۔ قرض کی منظوری سے اب تک انٹر بنک میں ڈالر 18 روپے سے بھی زائد مہنگا ہو چکا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت شدید مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔ ڈالرز کی کمی اور درآمدی ادائیگیوں کے باعث ملک سے ڈالرز تیزی سے ختم ہورہے ہیں۔