ٹرانس جینڈر بل: حکومت بڑی مشکل میں پھنس گئی

Sep 26, 2022 | 10:01:AM
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹرانس جینڈر بل کے حوالے سے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ٹرانس جینڈر بل میں تبدیلی نہ کی گئی تو اسلام آباد تک مارچ کا اعلان کیا جائے گا
کیپشن: ٹرانس جینڈر بل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹرانس جینڈر بل کے حوالے سے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ٹرانس جینڈر بل میں تبدیلی نہ کی گئی تو اسلام آباد تک مارچ کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ کو ڈیڑھ سال تک توسیع ملنی چاہئے: حنیف عباسی

سراج الحق دیر بالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراؤں کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں لیکن خواجہ سراؤں کے تحفظ کی آڑ میں ثقافت، تہذیب اور اسلامی اقدار کو ختم نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ٹرانس جینڈر بل میں تبدیلی کے لئے تجاویز دی ہیں، پہلے سود اور اب ٹرانس جینڈر بل کے معاملے پر ہمارا جھگڑا نظام سے ہے، یہ سب امریکی غلام ہیں، کل مسلم لیگ ن رو رہی تھی، آج پی ٹی آئی رو رہی ہے اور کل پھر شہباز شریف کی باری ہے۔