آوارہ کتوں کا 10 سالہ بچے پر حملہ۔۔بری طرح نوچتے رہے

Sep 26, 2021 | 11:14:AM
آوارہ کتوں کا 10 سالہ بچے پر حملہ۔۔بری طرح نوچتے رہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بہاولنگر کے نواحی چک نادرشاہ میں پانچ آوارہ کتوں کا 10 سالہ بچے پر حملہ ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل۔
تفصیلات کے مطابق علی حسین گھر سے ٹافیاں خریدنے نکلا ،دوکان پر پہنچنے سے قبل کتوں نے گھیر لیا ،چیخ وپکار سن کر اہل علاقہ نے بچے کو کتوں کے چنگل سے آزاد کروایا۔
ریسکیو ٹیم نے بچے کو طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔ ڈاکٹر عبدالمنان کے مطابق بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
 اہل علاقہ کا واقعہ پر احتجاج، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا کے لئے بری خبر۔۔رزلٹ جاری نہیں ہوگا