بھوتوں اور چڑیلوں سے نہیں، امریکی کرپٹ لیڈروں سے زیادہ ڈرنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ہالووین کا موسم ہے، ہر طرف کدو کے لالٹین اور خوفناک ملبوسات کی تیاریاں عروج پر ہیں، مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ اس بار امریکی عوام کو بھوت، چڑیلیں یا زومبیز نہیں، بلکہ حکومتی کرپشن سب سے زیادہ ڈرا رہی ہے۔
کیلی فورنیا کی چیپ مین یونیورسٹی کے ایک دلچسپ سروے کے مطابق، 69 فیصد امریکیوں نے کہا کہ انہیں سیاست دانوں کی بدعنوانی سے سب سے زیادہ خوف ہے۔
یعنی لوگ اب بھوتوں سے نہیں، اپنے لیڈروں سے ڈرنے لگے ہیں،
یہ سروے ہر سال ہالووین کے قریب کیا جاتا ہے تاکہ پتا چلے کہ امریکی کس چیز سے سب سے زیادہ ڈرتے ہیں اور لگتا ہے کہ اس بار جواب واضح ہے: ”کرپشن، کرپشن، اور صرف کرپشن“
تحقیق کے مطابق، کرپشن کے بعد اپنوں کا بیمار ہونا، مالی تباہی اور سائبر حملے لوگوں کے بڑے خدشات ہیں۔
کئی شرکا نے کہا کہ وہ خبروں میں روز بڑھتی ہوئی معاشی غیر یقینی اور ہیکنگ کے واقعات سے خوفزدہ ہیں۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں مالی بےضابطگیوں سے متعلق 25 کیسوں کی تحقیقات کا آغاز
مزے کی بات یہ ہے کہ ماہرین کہتے ہیں اصل میں خطرہ اتنا بڑا نہیں، لیکن چونکہ میڈیا انہی باتوں کو بار بار نمایاں کرتا ہے اس لیے لوگوں کو لگتا ہے جیسے یہ خطرات روزانہ ان کے آس پاس ہیں۔
سروے کے سربراہ ڈاکٹر کرسٹوفر بیڈر نے کہا کہ یہ جاننا کہ ہمیں کس چیز سے ڈر لگتا ہے، خوف بڑھانے کے لیے نہیں بلکہ سمجھنے کے لیے ضروری ہے۔
جب ہم اپنے خوف کو پہچان لیتے ہیں تو ہم اپنی سوچ پر قابو پا لیتے ہیں۔
ان کے مطابق، زیادہ تر لوگ اب بھوتوں یا مافوق الفطرت چیزوں سے نہیں بلکہ حقیقی دنیا کے مسائل ،جیسے بدعنوانی، جنگ، اور معاشی دباؤ سے ڈرتے ہیں۔