ورلڈ کپ:سری لنکا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

Oct 26, 2023 | 13:19:PM
ورلڈ کپ:سری لنکا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ  کے 25 ویں میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے عالمی ایونٹ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، جو خوفناک خواب ثابت ہوا ، بھارتی شہر بنگلورو میں ہونے والے میچ میں ٹاس کے موقع پر انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے،پچ میں نمی ہے،بیٹنگ کےلیے سازگار رہےگی، آج کےمیچ کےلیےٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں ، میچ شروع ہوا تو سری لنکن بولرز نے انگلش کپتان کے تمام اندازے غلط ثابت کردیئے ، انگلینڈ کی پہلی وکٹ 45 رنز پر گری  اور پوری ٹیم صرف 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی، انگلینڈ کی جانب سے 43 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا نے 3انجیلو میتھیوز اور کوسن رجیتا نے 2،2 کھلاڑیوں  کو پویلین کی راہ دیکھائی ، مہیش تھیکشانے  ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ، سری لنکن بیٹنگ کی بات کی جائے تو پاتھم نسنکا 77  اور سمرا وکرما 65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ 

ٹاس کے موقع پر لنکن کپتان کوشال مینڈس کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کرہم بھی پہلےبیٹنگ کو ترجیح دیتے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، انجیلو میتھیوز اور لہیرو کمارا آج کھیل رہےہیں۔

کوشال مینڈس کے مطابق تجربہ کارانجیلو میتھیوز کی واپسی سے فرق پڑےگا۔