سعودی عرب جانے والے کنٹینر سے 75 کلوگرام نشہ آور گولیاں برآمد

Oct 26, 2022 | 11:01:AM
سعودی عرب جانے والے کنٹینر سے 75 کلوگرام نشہ آور گولیاں برآمد
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے کراچی کے ساؤتھ ایشیاء ٹرمینل پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے لیے بک کیے گئے کنٹینر سے بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق نشہ آور گولیوں کی تعداد 320000 ہے جبکہ مجموعی وزن 75 کلو گرام سے زائد ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ کنٹینر نجی کمپنی کی جانب سے بک کرایا گیا تھا اور سعودی عرب کے شہر جدہ میں امپورٹر کو بھیجا جا رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف نے ایک اور کارروائی ملت روڈ فیصل آباد پر کی، جہاں کار سے 26 کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی۔

فیصل آباد کے رہائشی تنویر نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔