عمران خان نے افغان ٹیم کی جیت پر کیا پیغام دیا؟

Oct 26, 2021 | 14:37:PM
وزیراعظم عمران خان نے افغان ٹیم کی جیت پر مبارزکباد دی
کیپشن: وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ جیتنے پر افغانستان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنے وطن کو درپیش تمام تر مصائب و مشکلات کے باوجود کھیل کا حصہ بننے اور جیت اپنے نام کرنے کیلئے افغان ٹیم نے غیرمعمولی عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا۔

 یادرہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغان بیٹسمینوں کی دھواں دار بیٹنگ کے بعد اسپنر مجیب الرحمن نےتباہ کن بولنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ شکست سے دوچار کیا۔

مجیب الرحمن نے30رنز دے کر پانچ اور راشد خان نے9رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ با آسانی130رنز سے جیت لیا۔
 Congratulations to the Afghanistan cricket team on their convincing win against Scotland. Despite all the trials & tribulations their country is going through, the Afghan team showed great strength & determination to play & win.