توشہ خانہ ٹو کیس ،کل ہونیوالا جیل ٹرائل منسوخ، بانی پی ٹی آئی کےوکیل کو آگاہ کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)توشہ خانہ ٹو کیس کا کل ہونے والا جیل ٹرائل منسوخ کر دیا گیا ہے۔ کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے کل جوڈیشل کمپلیکس میں آگاہ کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس میں وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری کو با ضابطہ آگاہ کر دیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔ کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں ہونا تھی۔کیس میں پراسیکویشن کی جانب سے وکیل صفائی کے دلائل کے بعد جواب الجواب ہونا تھا۔
توشہ خانہ ٹو کیس کیس کی گزشتہ سماعت 29 اکتوبر کو بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آوٹ متعلق اعدادوشمار جاری