سابق بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے لاکھوں ڈالرز مالیت کا سونا ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے 10 کلو گرام سونا ضبط کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے نیشنل بورڈ آف ریونیو کے حکام کا بتانا ہے کہ حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے ضبط کیے گئے 10 کلو گرام سونے کی مالیت تقریباً 13 لاکھ ڈالر ہے، شیخ حسینہ کے لاکرز ستمبر میں ضبط کیے گئے تھے۔
حکام کےمطابق تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد نے اپنے دورِ حکومت میں ملنے والے متعدد تحائف قانون کے مطابق ’توشہ خانہ‘ میں جمع نہیں کروائے۔
اسی حوالے سے قومی محصولات بورڈ مبینہ ٹیکس چوری کی بھی تحقیقات کر رہا ہے اور یہ جانچ کر رہا ہے کہ آیا حسینہ نے اپنے ٹیکس گوشواروں میں اس سونے کا ذکر کیا تھا یا نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال طلبہ احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کے دوران 1000سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد شیخ حسینہ واجد اپنا عہدہ چھوڑ کر بھارت چلی گئیں تھیں جب کہ ان کے جرائم پر رواں ماہ ہی بنگلا دیشی عدالت نےشیخ حسینہ کو سزائے موت سنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آرمینیا نے بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی خریداری معطل کردی