ایچ پی کی نئی اے آئی حکمت عملی، ہزاروں ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایچ پی نےنئی اے آئی حکمت عملی کے تحت ہزاروں ملازمین کو برطرفی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کمپیوٹر اور پرنٹر کمپنی ایچ پی نے ایک وسیع پیمانے پر ڈھانچے میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت کمپنی 2028 تک دنیا بھر میں 4000 سے 6000 ملازمتیں ختم کرے گی۔
ایچ پی کے مطابق یہ قدم کمپنی کے ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کے منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد ایچ پی کو زیادہ ہلکا، لچکدار اور مستقبل میں مصنوعی ذہانت پر مبنی مارکیٹ کے لیے تیار کرنا ہے۔
کمپنی کے سربراہ انریک لوئرس نے اس اقدام کو کمپنی کی مقابلہ بازی برقرار رکھنے کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تبدیلی ایچ پی کی عالمی کارروائیوں کے تقریباً ہر شعبے کو متاثر کرے گی،اس سے 2028 تک سالانہ تقریباً دس ارب پاکستانی روپے کے برابر بچت ہوگی، جس کا زیادہ تر سہرا مصنوعی ذہانت کے اوزاروں کے کاروبار میں گہرے انضمام کو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی قیمت کیا ہوگی؟
لوئرس کے مطابق مصنوعی ذہانت کو مصنوعات کے ڈیزائن، فروخت، صارفین کی خدمات اور تیاری میں شامل کیا جائے گا، اور کمپنی اسے عارضی حل نہیں بلکہ طویل المدتی ترقی کے لیے ایک کلیدی عنصر سمجھتی ہے،اکتوبر 31 کو ختم ہونے والی چوتھی مالی سہ ماہی میں ایسے کمپیوٹر کل ترسیلات کا تیس فیصد سے زیادہ تھے اور یہ شعبہ مستقبل میں بھی آمدنی کا اہم ذریعہ بھی رہے گا۔