تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات سے بھاگنے لگی ،شیر افضل مروت کی 24 نیوز سے خصوصی گفتگو

Nov 26, 2023 | 21:50:PM
تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات سے بھاگنے لگی ،شیر افضل مروت کی 24 نیوز سے خصوصی گفتگو
کیپشن: شیر افضل مروت 24نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کروانے سے بھاگنے لگی ،پی ٹی آئی بھی انٹرا پارٹی الیکشن کو عمران خان کی بطور پارٹی چیئرمین چھٹی قرار دینے لگی ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انٹرا پارٹی الیکشن اور خان کی سزا داراصل عمران خان کو چیئرمین شپ سے ہٹانا مقصد ہے ،اگر انٹرا پارٹی الیکشن ہو جاتے ہیں تو پھر عمران خان کوچیئرمین بننے کیلئے قانونی مشکلات ہوں گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کاکہناتھا کہ عمران خان کو عدالت میں نہیں لایا جائے گا پیشی پر،اگر عمران خان عدالت میں پیشی پر آئے بھی تو کارکنان عدالت کے باہر نہیں آئیں گے۔
شیر افضل مروت کاکہناتھا کہ اسلام آباد پولیس نے آج میرا راستہ روکا اور حبس بے جا میں رکھا اگلی مرتبہ انہیں میری گرد بھی نہیں ملے گی،ان کا کہناتھا کہ اگر غیر قانونی طور پر مجھے پکڑنے کی کوشش کی تو سیلف ڈیفنس کا اختیار رکھتا ہوں،سیلف ڈیفنس میں پاؤں پر گولی مارنی چاہئے، ان کاکہناتھا کہاکبر ایس بابر وکلا پر الزام لگا رہے ہیں کہ قائداعظم ،ذوالفقار علی بھٹو بھی تو وکیل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سواروں کیلئے آدھی قیمت پر پیٹرول، بڑا اعلان ہو گیا