صوابی سے دُلہا ہیلی کاپٹر میں بارات لیکر پشاور پہنچ گیا

Nov 26, 2023 | 19:24:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کا دلہا ہیلی کاپٹر میں چھ باراتیوں کے ہمراہ پشاور پہنچ گیا۔

دلہا زکریا ہیلی کاپٹر میں بارات لیکر اچینی بالا میں مقیم سسر رحمان شاہ کے گھر آیا، جس میں 6 باراتی بھی ساتھ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی سے بھی بڑا برفانی تودہ 37 سال بعد سمندر میں بہنے لگا

سسرال میں 30 منٹ قیام کے بعد دلہا دولہن لیکر واپس صوابی گیا اور آنے جانے اور قیام کا دورانیہ تقریبا 3 گھنٹے 40 منٹ کا تھا، جس کا کرایہ 8 لاکھ روپے آیا۔

اچینی بالا سے صوابی تک ہیلی کاپٹر 40 منٹ میں پہنچا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دلہے نے دلہن کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے اسے ہیلی کاپٹر میں لیکر گیا۔