بہاولپور؛ مچھلیاں پکڑتے ہوئے دو بھائی دریائے ستلج میں ڈوب گئے

Nov 26, 2023 | 18:59:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بہاولپور میں مچھلی پکڑتے ہوئے 2 بھائی دریا ئے ستلج میں ڈوب گئے،افسوسناک میں زندہ بچ جانیوالا شخص بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں دو بھائی مچھلیاں پکڑ رہے تھے کہ دریا میں ڈوب گئے،واقعہ جھانگی والا روڈ موچیاں پتن پر پیش آیا، مقامی لوگوں نے ایک بھائی کو زندہ بچا لیاجس کو طبی امداد کیلئے وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیاگیاتھا تاہم دوران علاج 50 سالہ محمد گلزار جانبر نہ ہو سکا،دوسرے بھائی کی تلاش کیلئے کم روشنی کی وجہ سے آپریشن معطل کر دیا گیا۔
دونوں بھائی نواب پورہ بہاولپور کے رہائشی ہیں، شناخت محمد گلزار اور ممتاز احمد کے نام سے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیشگوئی