نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

Nov 26, 2023 | 17:52:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورہ پر ابو ظہبی پہنچ گئے۔

 ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عزت مآب عبداللہ  سلطان بن عواد النعیمی اور  پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی بھی نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکٹر کے ہمراہ ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے۔

یہ ملاقات سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی، دفاع اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: چین نے 6 ممالک کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی

اس دورے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان توانائی، پورٹ آپریشنز کے منصوبوں، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹک، کان کنی، ایوی ایشن اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید گہرے ہوئے ہیں۔