چین نے 6 ممالک کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی

Nov 26, 2023 | 17:20:PM
چین نے 6 ممالک کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی
کیپشن: چینی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چین کی جانب سے ایک اہم اقدام کے طور پر6 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، مملکت کی جانب سے یہ فیصلہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے فرانس، جرمنی، اٹلی، سپین، نیدرلینڈز اور ملائیشیا کے شہریوں کو ملک میں ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت دیدی، چین کی جانب سے عارضی طور پر ان ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا ہے۔
چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ رواں سال یکم دسمبر سے اگلے سال30 نومبر تک جرمنی، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز، سپین اور ملائیشیا کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت دی گئی ہے،ان ممالک کے شہری بغیر ویزا کے زیادہ سے زیادہ 15 روز تک مملکت میں قیام کر سکیں گے اور کاروباری سرگرمیوں، سیاحت اور اپنے رشتے داروں سے ملاقات کیلئے چین میں بغیر ویزا کے داخل ہوسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’بلے‘کے نشان کو بچانے کیلئے پی ٹی آئی کے بانی رکن میدان میں آگئے